امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانوی خبر رساں ادارے Reuters نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے Qeshm Island اور Bandar Abbas میں حملے کیے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی محدود نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد جنگ کا دوبارہ آغاز یا جنگ بندی کا خاتمہ نہیں۔ عہدیدار کے مطابق حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب واشنگٹن اپنی مجوزہ تجاویز پر تہران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
دوسری جانب چینی خبر ایجنسی Xinhua News Agency نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حملے میں قشم جزیرے کی ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی Fars News Agency کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم بندر عباس میں سنائی دینے والے دھماکے ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔
تاحال ایرانی حکومت یا امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے حملوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
