امریکا،ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، امریکی اخبار کا دعوی

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے،آبنائےہرمز کشیدگی،بحری راستوں کی سیکیورٹی مذاکرات کااہم ایجنڈاہوسکتی ہے۔

امریکی اخبار کےمطابق دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پرکام کر رہے ہیں،جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے،اس عمل کا مقصد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق مجوزہ مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے امور شامل ہیں۔

ایران افزودہ یورینیم،جوہری سرگرمیوں پربعض شرائط کیساتھ لچک دکھانےپرغورکررہاہے،امریکی حکام چاہتےہیں کہ ایران یورینیم افزودگی محدودکرے،تہران پابندیوں میں واضح نرمی اور معاشی ریلیف کا مطالبہ کررہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ کئی اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں،جن میں ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی حد ایک بڑا اختلافی نکتہ بنی ہوئی ہے،جو مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے