ایران نے امریکی تجاویز کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے دیا

Iran's response to 14-point US proposal expected within hours

ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز میں امریکا پر جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مؤقف میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو بھی بنیادی نکتہ قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کی جانب سے دیا گیا ردعمل “قابلِ قبول نہیں”۔

امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں جنگ بندی، پابندیوں کے خاتمے اور سمندری راستوں کے تحفظ سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے