امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیجنگ آمد کے موقع پر جمعرات کی شام ان کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران امریکا اور چین مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ کے قیام پر کام کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی تجارت، خطے کی سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
