بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل تعلیم کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار

کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاس کیے بغیر بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کی اجازت نہیں ہو گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی میڈیکل تعلیم کے نظام میں اہم اصلاحات جاری کردیں۔

اسحاق ڈار نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے شفاف اور میرٹ پر مبنی انسپکشن پر زور دیا، انسپکشن کے عمل میں غفلت یا بےضابطگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب کمیٹی نے غیر ملکی میڈیکل ادارہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا بیرونِ ملک میڈیکل ڈگری کے لیے WFME منظور شدہ ادارہ ہونا ضروری قرار دیا گیا۔

اِسی طرح فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان لازمی ہوگا، میڈیکل تعلیم کے لیے کم از کم 6200 تدریسی گھنٹے اور 80 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی۔

علاوہ ازیں غیر انگریزی ممالک میں طلبہ کو پہلے مقامی زبان سیکھنے اور طلبہ کو بیرونِ ملک روانگی سے قبل رہائش اور رابطہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آخر میں کمیٹی نے پی ایم اینڈ ڈی سی کا میڈیکل تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے