گیس صارفین کو دی جانیوالی 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 تک گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ 

اس کے بعد گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی، اور اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق موجودہ نظام میں محفوظ (Protected) اور بعض غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین کو کم نرخوں پر گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس رعایت کا بوجھ صنعتوں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔

اب یہ نظام ختم کر کے تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1,750 روپے فی MMBtu ہے، مگر محفوظ صارفین اس سے کہیں کم نرخ ادا کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے