وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات، تربیتی سہولیات اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا، تاکہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ حکومت میری ٹائم شعبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اکیڈمی میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
