Russia اور Ukraine کے درمیان جاری جنگ کے دوران انسانی بنیادوں پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں روس نے یوکرین کو 528 لاشیں واپس کر دی ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق واپس کی جانے والی لاشوں کی شناخت یوکرینی فوجیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ کیف حکومت نے بتایا کہ وطن واپسی کی اس کارروائی کے نتیجے میں ہلاک اہلکاروں کی میتیں یوکرین منتقل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب روسی حکام نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپس کی گئی لاشیں ممکنہ طور پر یوکرینی فوجیوں کی ہیں۔
یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان 205 جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ یوکرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کار اور فرانزک ماہرین میتوں کی شناخت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے Donald Trump نے ہفتے سے پیر تک تین روزہ جنگ بندی اور دونوں جانب سے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا تھا۔
Volodymyr Zelenskyy نے بھی تصدیق کی کہ حالیہ قیدیوں کا تبادلہ اسی مجوزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔
