محکمہ موسمیات کی آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے,محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا موسم انتہائی گرم اور خشک رہےگا جبکہ آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ اسی ہفتے درجہ حرارت مزید بڑھ کر 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال شدت اختیار کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے