کوئٹہ: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک

کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ منگلہ زرغون غر میں 13مئی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائدخوارج ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز گرفتار کرلیے گئے۔

شاہد رند نے کہا کہ آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، دہشتگردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ گرفتار دہشتگرد کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کےامن واستحکام کےلیے ناگزیر ہے، فتنہ الخوارج کےسہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کیاجارہا ہے۔ ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے