پاکستان کی درخواست پر ’پروجیکٹ فریڈم‘ روکا گیا، مارکو روبیو

Marco Rubio

امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ امریکا نے “پروجیکٹ فریڈم” پاکستان کی درخواست پر روک دیا تھا تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور سفارتی عمل کو موقع دیا جا سکے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کو روکا جائے تو ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اس منصوبے کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔

مارکو روبیو کے مطابق امریکا خطے میں استحکام چاہتا ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی کوششوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال انتہائی حساس ہے اور کسی بھی بڑے تصادم سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔

ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان حالیہ ہفتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف علاقائی ممالک بھی اس عمل کی حمایت کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے