17 مئی سے جاری سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن میں 22 خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر

شمالی وزیر ستان کے علاقے شیواہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک  کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 مئی سے جاری سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کر دیئے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلےمیں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثراندازمیں نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا،خوارج مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرتے رہے،علاقے کا محاصرہ مکمل،کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے