سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، اگلے سال پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر شرکت متوقع

Former fast bowler Mohammad Amir has been granted British citizenship, expected to participate in the PSL as a foreign player next year.

محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی ہے، جس کے بعد سابق پاکستانی فاسٹ بولر مستقبل میں انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کو گزشتہ روز باضابطہ طور پر برطانوی پاسپورٹ موصول ہوا۔ وہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں ان دنوں برطانیہ میں موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق محمد عامر آج عیدالاضحیٰ اپنی فیملی کے ساتھ منانے کے لیے پاکستان واپس پہنچیں گے۔

برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد محمد عامر جلد انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ سیزن میں مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلتے دکھائی دیں گے، جس سے انہیں غیر ملکی کوٹہ قوانین سے استثنا حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر حصہ لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اگر مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ سے انہیں کسی فرنچائز کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی تو وہ اس حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے