عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

سپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی۔

اسی طرح تیسری سپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا، پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے