ترک عدالت نے سی ایچ پی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا، اوزگُر اوزل عہدے سے ہٹا دیے گئے

Republican People’s Party کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت میں ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت کے اندر ہونے والے قیادت کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت اپوزیشن رہنما Ozgur Ozel کو پارٹی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین Kemal Kilicdaroglu کو دوبارہ پارٹی قیادت سونپنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوزگُر اوزل پر پارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹ خریدنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کی بنیاد پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور بعض سیاسی مبصرین نے اس عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے ترکی کی اپوزیشن سیاست میں نئی کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت پہلے ہی بلند ہے۔

سی ایچ پی ترکی کی بڑی اپوزیشن جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اور حالیہ برسوں میں حکومت مخالف سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے