ن لیگی رکن اسمبلی اور میڈیا شخصیت کا معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اور ایک میڈیا شخصیت  کا معاملہ ایک ذاتی مسئلہ ہے ،اسے میرٹ اور قانون کے مطابق سختی سے حل کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے،دھمکیاں دینے یا استحصال کرنے کی کوشش میں ملوث پائے جانے والے کو نہیں بخشوں گی ،کوئی بھی فرد، حیثیت، عہدے، یا سیاسی روابط سے قطع نظر، قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبداری اور آئین و قانون کے مطابق سرانجام دیں گے،عورت کا استحصال کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

مریم نواز  نے کہا کہ اس میں ملوث ہر فرد کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ وارننگ سمجھیں،سیاسی دباؤ ڈالنے، اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرنے، یا ذاتی مواد کو عوامی طور پر جاری کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے عورت کا استحصال کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ اس میں ملوث ہر فرد کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ وارننگ سمجھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے