محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ پرائمری اسکول یکم جون سے جبکہ باقی اسکول 15 جون سے بند ہونگے۔ پہاڑی علاقوں میں صرف جولائی میں ایک ماہ کے لئے سکول بند رہیں گے۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں کے پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک 3 ماہ کے لئے بند رہیں گے۔ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکول کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوکر 31 اگست تک ڈھائی ماہ ہونگیں۔
پہاڑی علاقوں میں پرائمری سے لے کر ہائیر سکینڈری درجے کے تمام سکول صرف ایک ماہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے جون میں تعلیمی سمر کیمپ کے شیڈول بھی جاری کردیا۔
تمام نجی اور سرکاری پرائمری اور مڈل سکول میں پیر تا جمعرات کوچنگ کلاسیں 7 سے 9 بجے تک ہونگیں ۔ہائی اور ہائیر سکینڈری سکول کی کوچنگ کلاسیں 7 بجے سے 9 بجکر 40 منٹ تک ہونگیں۔
