عمران خان طبی معائنے کے بعد شفا اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کے شفا اسپتال میں طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹس کیے گئے، جس کے بعد انہیں شب سیکیورٹی حصارمیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور21 اگست کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا، ماہرامراضِ چشم، امراض قلب اورفزیشن سمیت مستند ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ڈاکٹرز نے قیدی کو  طبی طور پر صحت مند قرار دیا، طبی معائنے کےتمام مراحل کےدوران ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان موجود رہیں، تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح تقریبا5 بجےاڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، جس میں ماہر امراض قلب جرنل میڈیسن، ماہر امراض چشم شامل ہیں جبکہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز میں اسپتال منتقل کرنے اور اہل خانہ سے ہفتے میں ایک بار ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بہن نورین خان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کروا دی گئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے