ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور وں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے