فلسطینیوں پر جنسی تشدد پر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا

اقوامِ متحدہ: سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا عمل شروع، خواتین امیدواروں پر زور دیا گیا

اقوام متحدہ نے مبینہ طور پر اسرائیل کو ایک بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے جس میں کشیدگی والے علاقوں میں جنسی تشدد کے الزامات شامل ہیں، اسرائیلی میڈیا نے اس اقدام کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فہرست میں اسرائیلی جیل سروس اسرائیلی جیل سروس (IPS) کو رواں سال کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ دیگر اسرائیلی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں پر بھی نگرانی جاری ہے اور مستقبل میں ان کے شامل کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

اس پیش رفت پر اسرائیلی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی فہرستوں میں عموماً حماس، داعش اور بعض افریقی مسلح گروہوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے، لہٰذا اسرائیل کی شمولیت کو سیاسی طور پر متنازع قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اقوام متحدہ کے ایک کمیشن کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینیوں کے خلاف جنسی اور تولیدی تشدد کے واقعات کے شواہد موجود ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی سطح پر پہلے ہی شدید تنقید جاری ہے، اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے