نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے اہم ملاقات ہوئی ، چین نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔
نیویارک میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے حوالے سے جاری پاکستانی کوششوں پر بات کی گئی ۔ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ و مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات سے ایک روز قبل پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سفارتی حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔
