خیبر پختونخوا میں گورنر راج: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے 2 میچز پنجاب منتقل

پشاور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے باعث پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے 2 میچز پشاور اور ایبٹ آباد سے منتقل کر دیے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے اعلان کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز پیر سے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے تاہم پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلوں کے نئے مقامات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

14 اکتوبر سے غنی اور حیدرآباد کنگزمین اکیڈمی کے درمیان میچ شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے درمیان مقابلہ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کا آخری راؤنڈ بھی ایک روز آگے بڑھا دیا گیا ہے جس کے میچز اب 19 اکتوبر 2026سے شروع ہوں گے۔

مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان آخری راؤنڈ کا میچ بھی لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد کنگزمین اکیڈمی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مقابلے کی میزبانی اسلام آباد کا نیشنل کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔ شہر میں ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ بھی ٹورنامنٹ کے لیے استعمال ہونے والے مقامات میں شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے