دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 8 خواتین ڈوب گئیں، 4 کو بچا لیا گیا

وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں پکنک کے لیے آئی 8خواتین نہاتے پانی میں ڈوب گئیں،  چار کو مقامی افراد نے زندہ بچالیا، ایک لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

افسوسناک واقع وزیرآباد کے نواحی علاقہ کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سامعہ،  سیرت شہزادی اور ایمان فاطمہ نامی لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت حفصہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے