اسلام آباد: بہارہ کہو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں اٹھا چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق حادثے کےنتیجےمیں جاں بحق ہونےوالے 2 افراد کی شناخت محمد فضل اورعامر کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دیگردوجاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

گاڑی کاڈرائیورموقع سے فرارہوگیا،واقعےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورپولیس ٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےحادثے میں ملوث گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا،جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے