حجاج کرام کے لیے سامان اور آبِ زم زم سے متعلق ایئرلائنز پالیسی جاری

ایئرلائنز نے حج سے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کے لیے سامان کے وزن اور آبِ زم زم کی ترسیل سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔

اعلامیے کےمطابق تمام حجاج کواپنےذاتی سامان کےساتھ آبِ زم زم لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی،پاکستانی حجاج کو 5 لیٹر آبِ زم زم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرفراہم کیاجائےگا،جبکہ سعودی ایئرلائنز کےذریعے سفر کرنےوالےمسافروں کو آبِ زم زم کی بوتل سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ہی دی جائے گی۔

پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی پاکستانی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنےوالے حجاج کرام کو 40 کلوگرام تک سامان لانے کی اجازت ہوگی،دوسری جانب سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کے لیے 46 کلوگرام سامان کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اعلامیےمیں مزید بتایا گیا ہےکہ پاکستانی اور سعودی ایئرلائنزمیں 7 کلوگرام دستی سامان (ہینڈ کیری) لے جانے کی اجازت بدستور برقرار رہے گی۔

حج انتظامات سےمتعلق حکام نےحجاج کرام کو ہدایت کی ہےکہ وہ روانگی اورواپسی کےدوران مقررہ وزن اور سامان سے متعلق قواعد و ضوابط پرعمل کریں تاکہ سفری مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے