دشمن کے وعدوں پر بھروسہ نہیں، عملی اقدامات تک کوئی پیش رفت نہیں ہوگی: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

Seven million people are ready for voluntary defense in the event of a US ground attack, Iranian Speaker Baqir Qalibat

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی معاہدے یا مذاکرات میں مخالف فریق کے وعدوں پر اعتماد نہیں کرے گا اور صرف عملی اقدامات کو ہی بنیاد بنایا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک دوسرا فریق ٹھوس عملی اقدامات نہیں اٹھاتا، ایران بھی کسی نئے قدم کی طرف نہیں بڑھے گا۔ ان کے مطابق ایران کے لیے معاہدے یا بات چیت سے زیادہ اہمیت زمینی حقائق اور عملی یقین دہانیوں کی ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی قوم کو یہ درس دیا ہے کہ دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہ جھکا جائے، اور قومی خودمختاری و حقوق کے تحفظ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ ان کے مطابق کسی بھی معاہدے کو اس وقت تک قبول نہیں کیا جا سکتا جب تک ایرانی قوم کے بنیادی حقوق محفوظ نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے، اور سیاسی و فکری اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے