پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی بیانات مسترد کر دیئے

پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی بیانات مسترد کرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈے کو بے بنیاداور گمراہ کن قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو دوبارہ واضح کر دیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت جھوٹے بیانیے سے حقائق مسخ کر رہا ہے، بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی اور جبری ہے،کشمیر تنازع آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے،  کشمیر کے  مسئلے کا حل صرف حق خودارادیت میں ہے،بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، سخت قوانین کے تحت بھارتی افواج کو نہتے کشمیریوں کے خلاف کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مقبوضہ علاقوں سے فوجیں واپس بلانے ،  5 اگست 2019 کے تمام اقدامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی مبصرین اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی د ی جائے،کشمیریوں کو آزادانہ استصواب رائے کا حق دیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے