جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں تیز، 48 گھنٹوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 150 اہداف پر حملے

Israeli operations in southern Lebanon intensify, attacking 150 Hezbollah targets in southern Lebanon in 48 hours

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے متعلق تقریباً 150 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتے کے اختتام پر کی جانے والی کارروائیوں میں اسلحہ ڈپو، کمانڈ سینٹرز، راکٹ لانچنگ مقامات اور حزب اللہ کے دیگر عسکری ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔

فوج کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات مبینہ طور پر اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان حملوں کا مقصد شمالی سرحد پر درپیش سکیورٹی خطرات کو کم کرنا اور حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ اور لبنانی حکام کی جانب سے اسرائیلی دعوؤں پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے