ایران اور امریکا کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، ترجمان اسماعیل بقائی

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، تاہم تہران اپنے یورینیم افزودگی کے حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا دھمکیوں، پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق مذاکرات براہِ راست نہیں بلکہ ایک ثالثی چینل کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں، جس میں پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتبار کھو چکا ہے، اسی لیے ایران اپنے قومی مفادات اور جوہری حقوق کے معاملے پر کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے