لاہور:محرم الحرام کے پیش نظر سوشل میڈیا پرخصوصی سائبر پٹرولنگ کا آغاز

پنجاب بھرمیں محرم الحرام کےدوران سوشل میڈیا پرخصوصی سائبر پٹرولنگ کا آغاز  کر دیا گیاہے، سیف سٹی نےمتنازع اور نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والے پانچ ہزار سے زائد پیجز اور سائیٹس کو بلاک کروا دیا ۔

حکام کے مطابق سائبر پٹرولنگ کیلئےٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک رہیں گی ، سیف سٹی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کیلئے سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی ۔ قابل اعتراض، شرانگیز اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد شئیر کرنے والوں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سیف سٹی اب تک نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والے پانچ ہزار سے زائد پیجز اور اکاؤنٹس کو بلاک کرواچکا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین قانون، اخلاقیات اور مذہبی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد شئیر کریں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے