پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی لیڈرز،وزراء شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے سینیٹ بجٹ اجلاس 19جون تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ جمعہ کی شام چھ بجے بجٹ کاپیاں سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں بجٹ پر بحث پیر دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگی، جو بلاتعطل انیس جون تک جاری رہے گی۔
