ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ سٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات کے لیے رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سے مستثنیٰ ہیں۔
اِسی طرح ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز اور فارمیسیز نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا جب کہ بیکریاں، تندور، ڈیری شاپس، پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل ہے، کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 10 جون سے نافذ العمل ہوگا۔
خیال رہے اسلام آباد کا نوٹیفکیشن اگلے احکامات تک مؤثر رہے گا، وفاقی دارالحکومت میں توانائی بچت اقدامات کے تحت مختلف کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے۔
