ایران کی فوج تباہ ہو چکی، اب معاہدے میں تاخیر کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے معاہدے کے لیے مذاکرات میں بہت زیادہ تاخیر کی اور اب اسے اس فیصلے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور اس کے متعدد اہم دفاعی شعبے عملی طور پر ناکارہ ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کے بڑے حصے اب مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس کے باوجود ایرانی قیادت اب بھی صرف بیانات اور دعووں تک محدود ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تہران عملی اقدامات کے بجائے محض گفتگو پر اکتفا کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں ایران کو مشرقِ وسطیٰ کا "غنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے بروقت مذاکرات مکمل کیے ہوتے تو اس کے لیے ایک بہتر معاہدہ ممکن تھا، لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے