ایران امریکہ تازہ کشیدگی ،سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 9720 روپے سستا ہوکر432716 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کی قیمت 8748 روپے کم ہوکر 369422 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کم ہو کر 6889 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 97 ڈالر 20 سینٹ کم ہو کر فی اونس سونا 4102 ڈالر 80 سینٹ پر آ گیا
