قومی اقتصادی سروے پیش کرنے کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نیب نے پرانی پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نے گروتھ اور ڈالر ایکسچینج ریٹ کا تخمینہ کیا، ایکسچینج ریٹ بہتر ہو تو سیلز ٹیکس کم ہو سکتا ہے، جون 2024 میں ایف بی آر نے 32.6 بلین ڈالر ریونیو جمع کیا، جون 2025 میں ریونیو 41.9 بلین ڈالر تھا، رواں سال جون میں ریونیو 46.4 بلین ڈالر سے تجاوز متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سے سفارش کلچر کے خاتمے پر وزیراعظم اور قیادت کو سراہتے ہیں۔
