بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 79 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 28 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
