بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، شازیہ مری

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں 7 فیصد اضافے کا بتایا جو ناکافی ہے، بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں بڑھانے کا کہا ہے، حکومت نے 7 فیصد اضافے کا بتایا جو ناکافی ہے، وفاقی حکومت کچھ یکطرفہ اقدامات کرنے پر تلی ہوئی ہے، اس میں صرف ایک سیاسی جماعت کے مفادات نظر آرہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ قومی مفادات میں وفاق سے وسائل بڑھانے کیلئےمکمل تعاون کیا ہے، ہم کسی سیاسی جماعت کے فائدے کے لئے اتنی بڑی قربانی نہیں دینگے، ہم جوکر رہے ہیں ملک کیلئےکر رہے ہیں ،بجٹ میں ساتھ دینا قومی ایشو ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویہ پر افسوس ہے، اسی لئےبلاول بھٹو آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، کورم پورا کرنا ہمارا کام نہیں ہے،  یہ ن لیگ کا کام ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے