خیبر پختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے آندھی اور طوفانی بارشوں سے 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہوگئے،پچیس مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔
پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران صوبے کےتین اضلاع میں حادثات پیش آئے،ضلع بنوں میں آندھی اورطوفانی بارشوں سےچھتیں اوردیواریں گرگئیں،جس کےنتیجےمیں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔24 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں نو بچے اور نو خواتین بھی شامل ہیں ۔
مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے اورطوفانی بارش سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے،ضلع شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،پانچ بچوں اور تین خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ 25 مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو،ضلعی انتظامیہ اوردیگر اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ کو متاثرین تک فوری امدادی سامان پہنچانے اور ریلیف سرگرمیاں تیزکرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
