برازیل میں ہیلی کاپٹروں کی فضائی ٹکر، امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ہیلی کاپٹر ایک ہی فضائی راستے میں پرواز کر رہے تھے۔ ٹکر کے بعد دونوں طیارے شدید متاثر ہوئے اور زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے باعث ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاہم شدید آگ لگنے کے باعث لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جس سے متاثرین کی شناخت کے عمل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں معروف امریکی گلوکار اوولیور ٹری بھی شامل ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر تمام متاثرین کی شناخت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد ایک الیکٹرک کار پارکنگ ایریا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ، فضائی تحفظ کے اداروں اور تحقیقاتی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے