چونیاں: جنگل میں بنے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

چھانگا مانگا کے جنگل میں بنے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

چونیاں کےنواحی علاقے ویر سنگھ میں چھٹیاں گزارنے آئے 4 بچے چھانگا مانگا جنگل میں کھلے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 سگے بہن بھائی شامل ہیں۔

جاں ہونے والے بچوں میں 11 سال کا فیضان، 9 سال کا مراد، 10 سال کی ہادیہ اور 13 سال کا عمران شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ جنگلات نے جانوروں کو پانی پلانے کیلئے تالاب کو کھلا چھوڑا تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچے ویر سنگھ والا گاؤں میں اپنے ماموں گھر آئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے