عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تعمیراتی شعبے کیلئے اعلان کردہ پیکج کی مخالفت کر دی۔
نئے بجٹ میں فائلر کیلئے پراپرٹی کی فروخت پر ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کیا گیا، ذرائع ایف بی آر کے مطابق اس کا مقصد تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانا تھا تاہم آئی ایم ایف نے ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد کر دی۔
حکومت نے نئے بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کیلئے 115 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد معیشت میں روزگارمواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کرنے کے دعوے کو بریک لگ گئی۔
