پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہاکہ پنجاب کاکسان بجٹ ریلیف میں سرفہرست ہےجبکہ صوبےکا ترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں تک محدودنہیں بلکہ عملی طورپرگراؤنڈ پرنظر آرہا ہے،پنجاب حکومت اپنےوسائل سے تمام ترقیاتی منصوبےاسی رفتار سےجاری رکھے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا اپنی چھت اپنا گھر، ستھرا پنجاب، آسان کاروبار اور دیگر تاریخی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں،الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک پنجاب کی ایک سو سینتالس تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا، جبکہ ترقی کا سفر اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک پہنچ چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کےمطابق صوبے کےتمام اضلاع میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیےجا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دو سالوں میں گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے، سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مریم نواز کے طرزِ حکومت کے باعث ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے