یہ ایسا بجٹ ہے جس پرمخالفین بھی تعریف کررہے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ ایسا بجٹ ہے جس پر مخالفین بھی تعریف کررہے ہیں،جن کو تنقید کی عادت ہے وہ تنقید برائے تنقید پر یقین کرتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ایک منفی ماحول پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،مفتاح اسماعیل نے بھی بجٹ کی تعریف کی،پاکستان ڈیفالٹ کےدہانے پر تھا، پوری پی ٹی آئی شرطیں لگارہی تھی،زرمبادلہ کےذخائر کم ترین سطح پر تھے،امپورٹ کور نہیں تھا،ڈالر کے مقابلےروپیہ مستحکم نہیں تھا،ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں،ایسی صورتحال تھی جس میں مہنگائی مہنگائی 38فیصد پر تھی،لوگ کہہ رہے تھےکہ مہنگائی کی شرح50فیصد پر جائے گی۔

عطاتارڑ نےکہا بجٹ میں تنخواہ دارطبقے،انڈسٹری، ایکسپورٹرزسمیت سب کو فائدہ دیا گیا ہے،پبلک سیکٹر میں7 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاہے،پرائیویٹ سیکٹرمیں 10کم سے کم تنخواہوں میں اضافہ ہے،ریگولیشن اورنفاذ لیبر ڈپارٹمنٹس کو یقینی بنانا ہے،حکومت اس میں اسے یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،آئی ٹی پرٹیکس رعایت کو جاری رکھا گیا ہے،یہ فری لانسرز کے حوالے سےسیکٹرہے،کوئی اضافی بوجھ اورٹیکس نہیں ہے،آئی ٹی سروسز کو حکومت نے اپنی ترجیح میں رکھا ہے

انہوں نےمزیدکہا انٹرسٹ ریٹ22فیصدپرتھا، ترسیلات زر بھی کم ہوگئی تھیں،ایک دو سرکاری لوگ ڈیفالٹ کےپیش نظرچھٹی لےکرچلے گئے تھےملکی معیشت پر کوئی کام کرنےکو تیار نہیں تھا،کوئی حکومت بنانے کو تیار نہیں تھا،مسلم لیگ ن کی قیادت نےمعیشت کوسنبھالا،نوازشریف کےوژن کےتحت شہبازشریف معیشت کے معاملات آگے لے کر چلے۔

اُنہوں نےکہاکہ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے جبکہ زرعی اور کاروباری قرضوں سے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے، زرعی شعبے اور نوجوان گریجویٹس کی ترقی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے