پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان جولائی میں کراچی میں پانچ ٹی 20 میچز ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

سیریز کے پانچوں ٹی 20 میچز 14، 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ تمام مقابلے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے