طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی،  پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل

طوفانی موسم نے شادی کی تقریبات کو شدید متاثر کیا، تاہم ایک جوڑے نے ہمت نہ ہاری اور بالآخر پیٹرول پمپ کو ہی شادی ہال بنا کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

لاہور میں ہونے والی اس منفرد شادی کی کہانی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ دلہا نعمان کے مطابق مہندی کی تقریب کے لیے سیٹ اپ تین بار لگایا گیا، تاہم ہر بار آنے والے طوفان نے اسے تباہ کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث ٹینٹ اڑ گئے، صوفے ٹوٹ گئے اور تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

مسلسل خراب ہوتے انتظامات کے باوجود دلہا اور دلہن نے ہمت نہیں ہاری۔ ہنگامی صورتحال میں ایک پیٹرول پمپ پر نکاح کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں مہندی اور نکاح کی رسومات رات 2 بجے انجام پائیں۔

دلہن فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’’طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی‘‘۔ منفرد انداز میں منعقد ہونے والی اس شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین جوڑے کے حوصلے اور جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے