وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہوچکی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔
خرم شہزاد نے کہا کہ جس طرح قیمتیں اوپر جاتی ہیں اتنی جلدی قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئےگی وہ من وعن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور منہگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔
