ایران امریکا کشیدگی پر ثالثی اجلاس، چار ممالک کے وزرائے خارجہ اتوار کو مصر میں ملاقات کریں گے

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں میں شامل چار ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس اتوار کو مصر میں منعقد ہو رہا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ یہ ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی غور کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس کے بعد ایک توسیعی نشست بھی ہوگی جبکہ مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ اجلاس مصر کے ریزورٹ شہر العلمین میں ہونا تھا تاہم بعد میں اسے قاہرہ منتقل کر دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے