امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج سے امارات، کویت اور بحرین کے دورے پر، خلیجی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل سے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے اہم دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جہاں وہ علاقائی سلامتی، ایران کے ساتھ حالیہ مفاہمتی عمل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت مختلف امور پر اعلیٰ سطحی مشاورت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مارکو روبیو 23 جون سے 25 جون تک خلیجی خطے کے تین ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متعلقہ ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، توانائی کی سلامتی، علاقائی استحکام اور مشرق وسطیٰ میں جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل اور حالیہ مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی مشاورت کریں گے۔ آبنائے ہرمز کی بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کو محفوظ بنانے سے متعلق معاملات بھی گفتگو کا اہم حصہ ہوں گے۔

امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مارکو روبیو بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کے ساتھ مشترکہ علاقائی چیلنجز اور سلامتی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے