مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، ڈنمارک نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

ڈنمارک نے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اپنے سفارت خانے کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں حالات میں بہتری اور سیکیورٹی خطرات میں کمی کے باعث تہران میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک کے سفیر 19 جون سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سفارت خانے کا عملہ بھی معمول کی سرگرمیوں کی جانب واپس آ چکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے