امریکہ اور یورپین یونین کے درمیان ٹیرف پر مذاکرات واشنگٹن میں جاری ہیں تاہم اس دوران ہی صدر ٹرمپ نے 27ممالک کے بلاک کو سخت ترین ٹیرف کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ نے امریکہ کے ساتھ بدترین تجارتی سلوک کیا۔ یورپ نہ امریکہ سے کھانے پینے کی اشیا خریدتا ہے اور نہ ہی امریکی گاڑیاں۔
دوسری طرف مہنگی ترین اشیا امریکہ کو فروخت کر کے ہر سال اربوں ڈالر کا ٹریڈ سرپلس حاصل کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو تجارتی نقصان پہنچانے میں یورپ بدترین مجرم ہے۔
ادھر امریکہ اور یورپین یونین میں ٹیرف پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ یورپین یونین کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکی وزارت تجارت کے حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے جس میں باہمی تجارت پر بات چیت جاری ہے۔